Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان سرما میلے میں سعودی آرکسٹرا کی پرفارمنس

’سعودی آرکسٹرا نے قومی گیتوں کا خوبصورت مجموعہ پیش کیا جسے شائقین نے بہت سراہا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرکسٹرا نے جازان سرما میلے میں اپنی شرکت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کی داد و تحسین حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان واٹر فرنٹ پر واقع ’جازان کشتی‘ سٹیج پر اپنے منفرد موسیقی پروگرام کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا ہے۔
سعودی آرکسٹرا نے قومی گیتوں کا خوبصورت مجموعہ پیش کیا جسے شائقین نے بہت سراہا۔
یہ تقریب جازان سرما میلے کی سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
جازان سرما میلہ سعودی عرب کے نمایاں سیاحتی سیزنوں میں سے ایک ہےجو مختلف علاقوں سے ہزاروں زائرین کو اپنی متنوع اور دوستانہ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے راغب کرتا ہے۔

شیئر: