قائد سے ملاقات‘ لیگی کارکن و رہنما جیل پہنچ گئے
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز سریف سے ملاقات کے لیے پارٹی کارکنان اور رہنما جیل پہنچنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کا دن نواز ریف سے ملاقات کا دن ہے، اس تناظر میں صبح ہی سے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو اپنے قائد سے آج جیل میں ملاقات کریں گے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہے اور صرف فہرست میں شامل افراد کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر لیگی رہنما امیر مقام نے جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمارے قائد نواز شریف کو سرخرو کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور بہت جلد نواز شریف اور شہباز شریف قید سے باہر عوام کے درمیان ہونگے۔