اسپیکر اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تیاری
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد ...پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن نبیل گبول نے کہاہے کہ اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں نکالتے نکالتے تحریک انصاف خود نکلنے کی تیاری کررہی ہے۔ان کے سوٹ کیس بھی تیار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ حیران ہوں کہ عمران خان صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے ایسے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔ایم کیو ایم نے نائن زیرو کادفتر کھولنے کامطالبہ بھی کردیا۔ جس پر عمران خان نے ا نہیں یقین دہانی کرادی ۔ یہ یقین دہانی اس لئے کرائی گئی ہے کہ اختر مینگل کو سینیٹ الیکشن میں ناراض کردیا گیا۔ اختر مینگل نے کہہ دیاہے کہ حکومت کو اب سپورٹ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو سب جانتے ہیں کہ وہ بھی ایم کیو ایم کوساتھ ملا سکتے ہیں۔اس وقت عمران خان کو سردار اختر مینگل اور چو ہدری برداران بلیک میل کررہے ہیں ۔اوپر سے ہم اور ن لیگ ایک ہوگئے ۔کسی وقت بھی ا سپیکر اسد قیصر کیخلاف طاقت دکھانے کیلئے عدم اعتماد کی قرار داد لائی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔