وزارت تجارت کا انتباہ!
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا معیار پورا نہ کرنے پر ویسٹنگ ہاﺅس ایئرکنڈیشن اور واشنگ مشین مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ونڈوایئرکنڈیشن سعودی اسٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترتا ۔ علاوہ ازیں واشنگ مشین پر بھی یہی پابندی لگائی گئی ہے۔ وزارت نے کمپنی سے کہا ہے کہ وہ مبینہ واشنگ مشینیں اور ایئر کنڈیشنز گاہکوں سے واپس لے کر انہیں رقم لوٹا دیں۔