Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان کے 3افراد پرجان لیوا حملہ، پڑوسی زخمیوں کا وڈیو بناتے رہے

نئی دہلی۔۔۔خیالاعلاقے میں سرپھرے نوجوان کے کرتوت کے بعد انسانیت کو شرمسار کرنے والا نظارہ دیکھنے میں آیا۔ ایک شخص،اہلیہ اور اس کے بیٹے پرعلاقے کے نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ  سڑک پر تڑپتے رہے۔کسی پڑوسی نے انہیں اسپتال پہنچانے کی زحمت نہیں کی بلکہ موقع پر موجود لوگوں کی بھیڑ زخمیوں کے وڈیو بنانے میں مصروف نظر آئی۔ اسی دوران اہلیہ سُنیتا کی موت ہوگئی جبکہ ویر اور آکاش زخمی حالت میں سڑک پر پڑے رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سُنیتا کی لاش قبضے میں لے لی اورزخمی باپ، بیٹے کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ایک ہی خاندان کے 3افراد پر دھار دار آلے سے حملے کے واقعہ کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول برپا ہوگیا ۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی اور خیالا میں پولیس کے دستے تعینات کردیئے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -امیت شاہ سوائن فلو کا شکار،ایمس میں داخل

شیئر: