Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نہ_ڈیل_نہ_ڈھیل

تحریک انصاف کے حامی ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ زرداری اور نوازشریف چاہے جتنے اتحاد اور مک مکا کرلیں لیکن عمران خان کی حکومت کرپٹ افراد سے کسی قسم کی ڈیل نہیں کرے گی اور نہ ہی انہیں کوئی رعایت دی جائے گی۔
نوشین سحر نے کہا : ‏قوم کے بچے بچے کو جے آئی ٹی رپورٹ پڑھائی جانی چاہئےتاکہ قوم کو پتہ چلے کہ کس بیدردی سے ملک کو لوٹا گیا، اور ادارے تباہ کیے گئے ۔ 
عاصم سہیل نے ٹویٹ کیا : ‏کرپٹ لوگ آج کل مختف طریقے تلاش کر رہیں ہیں کے کسی طرح ہمیں ڈیل کے ساتھ ساتھ ڈھیل بھی مل جائے اور ہمیں پاکستان کو لوٹنے کا حساب نہ دینا پڑے۔ اس بار نورا کشتی نہیں چلے گی۔
منصف خان خٹک نے لکھا : ‏دو نہیں ایک پاکستان کے عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر انشاء اللّٰہ ہر خاص و عام کا ایک جیسا کڑا احتساب ہوگا کسی کیلئے نرم گوشہ نہیں رکھا جائیگا نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل ملے گی۔
منیر احمد نے ٹویٹ کیا : ‏نوازشریف اورمریم نواز کوپاکستان سے باہرنہیں جانے دیں گے اور نہ ہی حسین نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو باہر رہنے دیں گے۔
عبدالمتین نے لکھا : ‏تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ایک بار پھر زرداری کو سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا اور اب کی بار پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس دینا پڑے گی کیونکہ کوئی ڈھیل  نہیں  ملنے والی۔ 
اختر جمال یوسف زئی کا کہنا ہے : ‏عمران خان کی ڈکشنری میں این آر او نام کا کوئی لفظ نہیں ہے۔ چاہے وہ نواز ہو یا زرداری۔جو بهی جرم کا مرتکب ہوگا اس کو ہر صورت سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
محمد طاہر خان نے ٹویٹ کیا : ‏چور کی سزا جیل ہی ہے اس کی سوا کوئی بھی فیصلہ قوم کو منظور نہیں ۔ غلط لوگوں کا ٹھکانا جیل ہی ہے ہیں۔ان لوگوں کے ساتھ اور کچھ بھی رعایت نہیں کرنی چاہئے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں