Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیب کا سرکہ سینے کی جلن دور کرنے میں معاون

گھریلو نسخوں میں استعمال ہونے والے سب سے زیادہ بااثر اجزاء میں سیب کا سرکہ اور ایلوویرا سر فہرست ہیں .  سینے کی جلن کی صورت میں سیب کا سرکہ  تکلیف سے نجات دلانے میں سب سے زیادہ معاون ہے .  سینے میں جلن عام طور پر معدے میں تیزابیت کے سبب ہوتی ہے  جس کے ساتھ حلق میں کڑواہٹ ،  متلی ، گیس اور سانس میں دشواری  جیسی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں .  ایسی بہت سی غذائیں ہیں جو سینے کی جلن کا سبب بنتی ہیں  ان میں اسپائسی فوڈز ، کھٹی چیزیں ، پیاز ، چکنی اور تلی ہوئی چیزیں ،چاکلیٹ اور الکوحل وغیرہ شامل ہیں .  سینے کی جلن روز مرہ کے معمولات اور  نیند کو بری طرح متاثر کرتی ہے . اس سے چھٹکارا پانے کے لیے فوری طور پر دوا کا استعمال ضروری ہے . سیب کا سرکہ بطور دوا تکلیف سے فوری آرام پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے . 
سیب کے سرکے میں موجود ایسیٹک ایسڈ چونکہ معدے میں پائے جانے والے ہائیڈرو کلورک ایسڈ سے  کم تیزابیت کا حامل ہوتا ہے  لہذا ہاضمے پر اثر انداز ہوئے بغیر معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے .  یہ ایسوفیگل اسفنکٹر کو بھی مضبوط بناتا ہے اور معدے سے تیزابیت کوایسوفیگس کی طرف جانے سے روکتا ہے .  اس میں شامل پیکٹن آنتوں میں خوراک کو باآسانی گزارنے میں مدد دیتا ہے . سیب کا سرکہ میٹابولک ریٹ کو بڑھا کر اضافی کیلوریز کو تیزی سے جلاتا ہے  اور ایزائمز کی فعالیت میں اضافہ کرتا ہے. یہ بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے میں  بھی مددگار ثابت ہوتا ہے .  یہ بھوک کو کم کر کے کھانے کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور نتیجتاً  سینے کی جلن کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے . 
 

شیئر: