خشک جلد کے لیے آپکی اپنی نائٹ کریم
کیا آپ رنگت کے نکھار کے لیےنائٹ کریم استعمال کرتی ہیں ؟ کیا آپ اپنی کریم کی کوالٹی سے واقف ہیں ؟ اور کیا آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی نائٹ کریم آپ کی جلدکی مناسبت سے ہو اور معیاری اور بااثر ہو ؟ تو پھر اپنی کریم خود بنائیں . اپنی جلد کا خیال خود رکھیں . اگر آپ خشک جلدکی حامل ہیں تو بادام کے تیل اور گلیسرین کی مدد سے اپنی نائٹ کریم تیار کریں . سرد موسم میں آپ کی جلد کو موسچرائز اور تروتازہ رکھنے کے لیے یہ دانوں اجزاء بہت اہم ہیں . بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پتیلی میں بادام اور کھوپرے کا تیل ڈال کر گرم کرلیں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں عرق گلاب اور گلیسرین شامل کرلیں۔ پھر ٹھنڈے ہونے کے بعد اسے چھان لیں اور ایک شیشی میں بھر لیں۔ اس کو متوزان درجہ حرارت کے مقام پر رکھیں اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں کچھ دنوں میں آپکی جلد نرم و ملائم اور صاف شفاف ہوجائے گی .