Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی سادگی

  واشنگٹن ... امریکی شہر سیٹل میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے دیکھ کر آس پاس موجود حیران ہو گئے۔بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوا دیکھا گیا۔ جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا کہ مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز دیں۔ اس تصویر کو فیس ب±ک پر ایک صارف کی جانب سے شئیر کیا گیا۔ صارف نے کہاکہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر عام آدمی کی طرح برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔

شیئر: