وفاق سندھ میں اپنے نامکمل منصوبے پورے کرے‘ وزیر اعلیٰ
کراچی: نئی گاج ڈیم سے متعلق اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت 22 ارب روپے کا اشتراک کرے تاہم صوبائی حکومت یہ فنڈز نہیں دے سکتی۔ ان جس طرح وفاقی حکومت دیگر صوبوں میں اپنے منصوبے مکمل کررہی ہے، اسی طرح سندھ میں بھی اپنے منصوبے مکمل کرے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں رکن ای سی این ای سی نثار کھوڑو، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، اسپیشل سیکرٹری (ٹیکنیکل) اور دیگرشریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ضلع جامشورو میں نئی گاج ڈیم تعمیرہوا ہے، یہ منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے جس کی اصل لاگت 9 ارب روپے تھی اوراب اس منصوبے پر نظرثانی شدہ لاگت 47.7 ارب روپے ہے ۔