صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور پاکستانی اداکار گلاب چانڈیو انتقال کرگئے۔وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ 2روز قبل انہیں کراچی کے نجی اسپتال میںداخل کیاگیاتھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔ گلاب چانڈیو نے فنی کریئر کی شروعات سندھی ڈراموں سے کی بعد ازاں ریڈیو اور پھر اردو ڈراموں میں اپنی صلاحیتیں پیش کیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں” نوری جام تماچی، چاند گرہن اور ساگر کا موتی“ سمیت دیگر شامل ہیں۔ گلاب چانڈیو نے متعدد ڈراموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں ان کی فنی خدمات پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیاتھا۔