Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 2ٹریلین ریال کی حد عبور کر گئی

پرائس انڈیکس 237.86پوائنٹس کے فروغ کے بعد 8440.02پوائنٹس پر پہنچ گئی، سرمایہ کارمستقبل کے حوالے سے پرامید
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا مگر سرمایہ کار مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔ اس لئے اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کی تیزی برقرار رہی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 253پوائنٹس کے مد وجزر کے بعد 237.86پوائنٹس کے فروغ کے بعد 8440.02پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51.6ارب ریال اضافے کے بعد2ٹریلین ریال کی حد عبور کر گئی اور 2003 ارب ریال پر پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے سعودی کیبل کمپنی ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 16.32فیصد اضافے کے بعد44.20ریال پر پہنچ گئی جبکہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی یہ کمپنی پانچویں نمبر پر رہی جس میں 530ملین ریال کی خرید و فروخت کی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سعودی سیمنٹ کمپنی رہی جس کی قدر 12.64فیصد فروغ کے بعد 54.80ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ سافولا کی قیمت 10.48فیصد بڑھنے کے بعد 32.15ریال پر بند ہوئی۔ الراجحی بینک جس نے پچھلے ہفتے 22.50فیصد کا قابل قدر ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا تھا اس میں تداول میں شامل ساری کمپنیوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جس کی ویلیو 1.4ارب ریال بنتی ہے اور اسکی قیمت 3.52 فیصد اضافے کے بعد 100ریال پر پہنچ گئی۔ سعودی فرانسی بینک جس نے 8فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہوا ہے اسکی قیمت 10فیصد اضافے کے بعد 37.95ریال پر پہنچ گئی۔ قیمتوںمیں کمی کے لحاظ سے عنایہ انشورنس ٹاپ پر رہی جس کی قیمت 13.64فیصد کمی کے بعد 15.70ریال رہ گئی جبکہ سعودی فشریز کی قدر 6.69فیصد انحطاط کے بعد 62.80ریال پر بند ہوئی۔ حجم کے لحاظ سے دالارکان سب سے ٹاپ پر رہی جس میں 43ملین حصص کی خرید و فروخت ہوئی اور اسکی قیمت 0.32فیصد کمی کے بعد 9.41ریال پر بند ہوئی۔ الدریس پیٹرولیم نے اپنے سالانہ مالیاتی نتائج کے ساتھ 10فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا اس کے علاوہ سعودی ریئل اسٹیٹ کمپنی نے بھی 5فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

شیئر: