Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی دنیا بھر سے ہند میں سرمایہ کاری کی اپیل

گاندھی نگر۔۔۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پوری دنیا سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کےلئے یہ سب سے موزوں وقت ہے۔2سالہ سرمایہ کاری کانفرنس وائبرینٹ گجرات گلوبل کانفرنس مودی کی آبائی ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں شروع ہوئی جو 20جنوری تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں 5 ملکوں کے صدور سمیت 115ملکوں کے 30ہزار سے زیادہ نمائندوں اور ہندوستان اور دنیا کے کئی بڑے صنعتی گروپوں کے سربراہان موجود رہیں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں پچھلے 4 سال میں ان کی حکومت کی جانب سے ملک میں کاروباری آسانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی وغیرہ کےلئے کئے گئے کاموں کی تفصیل دیتے ہوئے یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 4 سال میں عالمی بینک کی کاروباری آسانی یعنی ایز آف ڈوئنگ بزنس سے متعلق رپورٹ میں ہندوستان نے 77ویں درجہ حاصل کرلیاہے ،پہلے ہندوستان 142ویں درجے پر تھالیکن ان کے اطمینان کیلئے اتنا کافی نہیں اور انہوں نے اگلے سال تک ملک کو اس معاملے میں سر فہرست 50ملکوں میں شامل کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔
 

شیئر: