Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق چیف جسٹس کا آخری از خود نوٹس

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے عہدے کی مدت کے آخری دن بھی ایک از خود نوٹس لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اٹک میں دکھنی آئل فیلڈکی5 کلومیٹر کی آبادی کو گیس فراہم نہ کرنے پر آخری نوٹس لیا جس میں انہوں نے سیکرٹری وزارت پٹرولیم کو4 فروری کورپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ سابق چیف جسٹس نے یہ نوٹس انسانی حقوق سیل میں دائر درخواست پر آخری روز 17 جنوری کو لیا۔
 

شیئر: