کراچی: پاک بحریہ کی چھٹی سالانہ کثیر القومی مشق ’امن‘ کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی مدد تک۔ قومی اثاثوں کی حفاظت سے لے کر علاقا ئی اشتراک تک ۔ علاقائی بحری سیکورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک پاک بحریہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ رواں برس40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ’امن کے لیے متحد‘ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق ’امن‘ میں شرکت کریں گے۔ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔