بیجنگ۔۔۔چین کے مشرقی صوبے میں واقع بیوٹی پراڈیکٹ کمپنی کو سیلز کا طے شدہ ہدف پورا نہ کرنے پر ملازمیں کو گھٹنوں کے بل چلنے کی سزا دینے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے 6 ملازمین کو سیلز کا سالانہ ہدف پورا نہ کرنے پر انہیں سڑکوں پر گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا تھا جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ توہین آمیز واقعہ رواں ہفتے صوبہ زاوژوانگ کے ایک شہر میں پیش آیا جس سے راہگیروں کو بھی شدید دھچکا لگا۔ سوشل میڈیا پریہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں 6 ملازمین کو مصروف ٹریفک میں کمپنی کے نام کا سرخ رنگ کا جھنڈا لے کر چلتے ہوئے شخص کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملازمین نے سخت سردی میں صرف آفس کا لباس پہنا ہوا تھا اور شاید ملازمت سے ہاتھ دھونے کے خوف سے جھنڈا بردار شخص کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلتے رہے۔ بعض افراد کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیئے جانے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس ظالمانہ سزا کو روک دیا۔