نیپال: جنگلی ہاتھی نے خاتون کو ہلاک کر دیا
کٹھمنڈو ۔۔۔جنوب مشرقی نیپال کے جنگلات میں ہاتھی نےایک مقامی خاتون کو اس کے گھر کے سامنے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون مقامی افراد کی جانب سے خبردار کئے جانے کے باوجود گھر سے باہر نکلی تھی کہ جنگلی ہاتھی نے اسے کچل دیا۔ گزشتہ3 ماہ کے دوران ضلع سپتاری میں 2 خواتین سمیت ایک شخص جنگلی ہاتھیوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔