لیبیا: کشتی ڈوب گئی، 117لاپتہ
طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے ساحلی علاقے میں کشتی کے ڈوبنے سے 117 لوگ لاپتہ ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں 120مسافر سوار تھے۔ لاپتہ ہونے والوں میں 10خواتین،2بچے اور ایک 2ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔اقوام متحدہ کی تنظیم آئی او ایم کے مطابق یہ کشتی 120تارکین وطن کو لیکر جارہی تھی کہ کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔ 3افراد کو بچایا کر جزیرہ لامپیڈو سا پہنچایا گیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہناہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں 40سوڈانی بھی شامل ہیں۔