Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بورڈ سے کوئی معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وسیم اکرم کو محسن حسن خان، مصباح الحق اور عروج ممتاز کے ساتھ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ کمیٹی 3 سال کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کو ہر میٹنگ کیلئے 50 ہزار روپے اور 5 ہزار روپے ڈیلی الاونس کے علاوہ جہاز کا ٹکٹ اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گاتاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ وہ بلا معاوضہ کام کریں گے۔حیران کن طور پر ایک مشہور کرکٹر بلا معاوضہ کام کر رہے ہیں، ایسے میں پی سی بی نے 2018ء کے آخری6 ماہ کے دوران بورڈ آف گورنرز کے اراکین پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 81 ہزار 810 روپے اخراجات اٹھائے۔ان اخراجات میں سے ڈیلی الاونس کی مد میں 4 لاکھ 80 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے ناموں پر مشتمل کرکٹ کمیٹی تو بنادی لیکن کرکٹ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ پر کوئی مشورہ نہیں دے سکتے۔ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل تجمل حسین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم ہے۔ اس لئے ڈومیسٹک کرکٹ سے کرکٹ کمیٹی کو دور رکھا گیا ہے۔کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر حال ہی میں پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ محمد اشرف کو بنایا گیا ہے۔محمد اشرف کی کوچنگ میں فیصل آباد نے انڈر 19 ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے بعد کرکٹ کمیٹی نے محمد اشرف کو کوچ بنانے کی تجویز دی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: