Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جواثا پارک میں سفاری الاحساء تفریحی میلہ

درجنوں سعودی خواتین نے سفاری ریس میں حصہ لیا ، اول آنے والی خواتین اور مرد ڈرائیوز کو انعامات،بچوں کی پینٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد
 ثناء بشیر ۔ الاحساء
     جواثا پارک میں سفاری الاحساء کے نام سے تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ تفریحی ایونٹ کی خاص بات خواتین کی ڈرائیونگ ریس تھی جس میں درجنوں سعودی خواتین ڈرائیوز نے سفاری ریس میں حصہ لیا اور ماہر ڈرائیورز کی طرح ریت پر گاڑی چلائی جبکہ مرد ڈرائیوز نے بھی سفاری ریس میں شرکت کرکے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی خواتین اور مرد ڈرائیوز کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگز کے مقابلے بھی کروائے گئے جن میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں نے خوبصورت پینٹنگز بنائیں اور روزانہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسکے علاوہ درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا جس میں مردو خواتین اور بچوں نے پودے لگائے۔ سفاری الاحساء کو دلکش اور دلنشین بنانے کیلئے کھا نے پینے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز پر مبنی بازار بھی لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بازار سے لوگوں نے خریداری بھی کی اور مزیدار کھانوں کے مزے بھی لیے۔ ایونٹ میں شریک افراد نے بوٹنگ کے ذریعے مصنوعی جھیل کا بھی خوب نظارہ کیا اور تفریح سے بھرپور لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔تفریحی ایونٹ ہو اور اس میں موج مستی کا سامان نہ ہو ایسا ممکن نہ تھا ۔سعودی نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیااور مقامی گلوکاروں نے خوبصورت گیت پیش کیے۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -سینیٹر اعظم سواتی کی کویت آمد، پی ٹی آئی کی طرف سے استقبالیہ

شیئر: