حب: کوچ ، ٹرک تصادم، 13افراد جاں بحق
حب۔۔۔ حب بیلاکراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جس سے 13افراد جاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے۔ ڈی سی لسبیلہ کے مطابق بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ۔4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کوچ میں29مسافر سوار تھے۔