وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ایک ماہ میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ
حیدرآباد - - - - -آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ایک ماہ کے دوران آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔آگ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں اسٹیل مل کے کینٹین علاقہ کے قریب فلٹر ہوزبلڈنگ میں لگی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئےآگ پرقابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردی۔