Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکی آرتھر سے ڈریسنگ روم کا واقعہ غیر اہم تھا، اسد شفیق

لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اسد شفیق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے ڈریسنگ روم کے واقعے کو بلا وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا یہ واقعہ انتہائی غیر اہم تھا ۔ بیٹسمین نے کہا کہ جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو اس قسم کے واقعات کو خوب اجاگر کیا جاتا ہے ۔ خراب کارکردگی پر کوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ڈانٹ ڈپٹ کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا، جتنا اسے پیش کیا گیا ۔ اسد شفیق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم نے اہم موقع پر وکٹیں گنوائیں،اس وقت ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے تو میچ جیت بھی سکتے تھے،کوچ نے بیٹسمینوں کے غلط اسٹروکس، پچ اورکنڈیشنز کے بارے میں بات کی جسے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کا نام دے دیا گیا ۔ جتن معمولی معاملہ تھا اسے اتنا ہی بڑھا کر پاکستان پہنچایا گیا اور اس کا صرف نقصان ہی ہوا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: