سانحہ ساہیوال: مقتول ذیشان سے متعلق نیا دعویٰ
ساہیوال: سی ٹی ڈی کے اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیور ذیشان کے دہشت گردوں سے مبینہ رابطے کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر ملی ہے، جو 15 جنوری کوفیصل آباد سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے دعویٰ کے مطابق ذیشان کے زیر استعمال گاڑی عدیل حفیظ نے خریدی تھی جس کا اسٹامپ پیپر بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ عدیل حفیظ بھی عثمان کے ساتھ 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔