بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے اہلخانہ کیخلاف قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کردیاگیاہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوروم کے مالک سریندرنے شلپا شیٹی کی جانب سے رقم کی وقت پر ادائیگی نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا ۔سریندرکا کہنا ہے کہ 2015 میں شلپا شیٹی کے والد کو رقم بطور قرضہ دی تھی جسے 2017 تک ادا کرنا تھا۔ دوسری جانب شلپا نے ایسی کسی بھی رقم کے لین دین کے معاملے کو رد کردیا اور اسے میڈیا کو گمراہ کرنے کیلئے ان کیخلاف کی جانے سازش قراردیاہے۔