بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو ہندہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ سلو بھائی کی فلمیں جب پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں تو سینما گھروں کے باہر ان کے پاکستانی مداحوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ سلمان خان کے پاکستانی مداح ان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں اور ان سے کئی بار مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کر سکیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان کی کراچی میں موجودگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص ،جو شکل و صورت اور ہیئت سے بالکل بالی وڈاداکار سلمان خان کی طرح نظر آتا ہے، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں موٹرسائیکلیں سیدھی کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
15 جنوری ، 2019
-
15 جنوری ، 2019
-
15 جنوری ، 2019