واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے نئے ترجمان
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے فہد ناظر کو فاطمہ باعشن کی جگہ سفارتخانے کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ فہد ناظر امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو گہرا بنانے اور سفارتخانے کے ابلاغی عمل کو عروج تک لیجانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ فہد ناظر نیویارک میں سینٹ جونز یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم فل اور نیویارک یونیورسٹی سے سیاسی علوم میں بی اے آنرز کئے ہوئے ہیں۔