نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنے گا
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
لاہور ...سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔محکمہ داخلہ نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ میڈیکل بورڈ میں ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے محکمہ داخلہ سے رابطہ کر کے آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف پی آئی سی سے واپسی پر دل کے بوجھل بھاری پن کی شکایات کر چکے ہیں ۔ اسی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو دوبارہ اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ جہاں ضرورت پڑنے پر نواز شریف کی انجیو گرافی بھی کی جا سکتی ہے ۔