Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیکا نے سابق شوہر کوباتیں بتانے پرڈرائیور کی چھٹی کرادی

 بالی وڈ اداکارہ ملیکا اروڑا نے اپنی اوراداکار ارجن کپورکی باتیں سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی ۔ذرائع کے مطابق ملیکا کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکا کے ڈرائیورمکیش نے ملیکا اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔جس پر ملیکا نے غصے میں آکراپنے ڈرائیور کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔کہا جاتا ہے کہ آج کل خان ہاو¿س میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملیکا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملیکاکی زندگی میں دلچسپی ہے۔ملیکا اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان بالکل خوش نہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں ارجن اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

 

شیئر: