Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو تنگ نہ کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد.... وزیراعظم عمران خان نے نے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں موجود اپنے تمام دفاتر کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے حوالے سے پیش رفت بتائی جائے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آر ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو ہراساں کیوں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دور میں بیرون ملک اور ملک میں موجود لوگوں کو ا یمنسٹی دی گئی تھی۔ حکومت کو ایمنسٹی اسکیم سے ایک ارب سے زائد ٹیکس وصول ہوا تھا۔ گزشتہ چند ماہ سے ایف بی آر اور ایف آئی اے بیرون ملک جائداد رکھنے اور ا یمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو تنگ کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے کراچی چمبر آف کامرس نے وزیر خزانہ سے شکایت بھی کی تھی

شیئر: