Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی:اسکول وین کو آگ لگ گئی‘ ڈرائیور زخمی

کراچی:  گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد آج کورنگی کے علاقے زمان ٹائون کلو چوک کے قریب اسکول کی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم بچے محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق وین ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت قریب کھڑی ایک پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے اسکول وین کے بچوں کو فوری امداد فراہم کی اور پولیس موبائل ہی نے تمام بچوں کو گھر پہنچایا۔  اسکول وین کو آگ پیچھے کے حصے میں لگی جبکہ اسکول وین میں سلنڈر موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچیں اور اسکول وین میں لگی آگ کو بجھادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو بھی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔

شیئر: