Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپتان کی سیاسی کشتی میں سوراخ ہوچکے،اسفند یار

پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ کپتان کی سیاسی کشتی میں سوراخ ہو چکے ۔ اب انہیں ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔لاپتہ افراد کو اٹھانے والوں نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ۔اب ان لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک حمو دالرحمان کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔یہ ملک ٹوٹا لیکن کسی نے نہ پوچھا۔40 برس سے پختونوں کا اتنا خون بہا جتنا دوسری جنگ عظیم میں بھی نہیں بہا ہو گا۔یہ خون بہا اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہیں۔ اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں افغان حکومت کی شرکت کے بغیر مذاکراتی عمل کی کامیابی ممکن نہیں۔خطے میں پائیدار امن کیلئے پرامن افغانستان اور پر امن پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کو پر امن بنائے بغیر پاکستان اور افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

شیئر: