غزہ ۔۔۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ غزہ میں ہفتہ وار حق واپسی مظاہروں میں شریک تھے۔ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔فلسطینی شہری یہودی آباد کاری اور اراضی ہتھیانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔