Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکواورنیٹو کے مذاکرات ناکام

برسلز۔۔۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ روسی کروز میزائل کے تنازعے پر ماسکو حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے۔امریکہ اور روس کے درمیان طے شدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر ٹریٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔روس سمجھوتے پر تیار نہیں ۔ اس تناظر میں یہ اہم ہے کہ امریکہ نے اس معاہدے سے 2 فروری سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس اعلان کے 6ماہ بعد امریکہ آئی این ایف سمجھوتے سے پوری طرح دستبردار ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ،ویڈیووائرل
 

شیئر: