Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیموکریٹس اور وائٹ ہاؤس میں ڈیڈ لاک برقرار

واشنگٹن۔۔۔امریکہ میں حکومتی شٹ ڈائون پر ڈیموکریٹس اور وائٹ ہائوس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ امریکی سینیٹ تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈائون کو ختم کرانے میں ناکام رہی۔ ڈیموکریٹ اراکین نے وائٹ ہائوس کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا جس کا مقصد تعطل کے خاتمے کی راہ تلاش کرنا تھا۔ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹرٹم کین نے کہا کہ اگر یہ مسودہ سمجھوتے پر مبنی ہوتا تو اس کے لیے صدر کو ہم سے بات کرنی پڑتی۔انہوں نے کہا کہ امیگریشن کے معاملے پر پالیسی نااتفاقی کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن جس بات کا حل مشکل ہے وہ یہ کہ دوسری طرف ایک پارٹی اور صدر ہیں جو حکومتی شٹ ڈائون میں یقین رکھتے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تجویز بھی منظور نہ ہوسکی جس کے حق میں 44 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے حالانکہ اسے ر ی پبلیکن پارٹی کے 6 ووٹ بھی ملے۔ڈیموکریٹ پارٹی کے مسودہ قانون میں سرحدی سیکیورٹی یا امیگریشن کی شقیں شامل نہیں تھیں۔ اِس میں بندش زدہ وفاقی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی بات کی گئی تھی۔

شیئر: