دوحہ مذاکرات حوصلہ افزا رہے،پومپیو
واشنگٹن...امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکہ افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کے لئے سنجیدہ ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے ٹویٹ کیا کہ افغان امن سے متعلق خبریں حوصلہ افزا ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی رپورٹ دی ہے۔ پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں امن اور فورسز کی واپسی کے لئے سنجیدہ ہیں۔ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔