امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ، 5 ہلاک
لوزیانا...امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنیوالوں میں فائرنگ کرنیوالے کے والدین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ کرکے 3 پڑوسیوں کو قتل کیا پھر اپنے والدین کو بھی قتل کردیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس فائرنگ میں ملوث 21سالہ نوجوان کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکوٹا اس وقت ایک چوری شدہ کار میں ہے جس پر سوار ہو کر وہ موقع واردات سے فرار ہوا تھا۔امریکہ میں گھریلو جھگڑے کے باعث تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔