Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برے وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں پرکیسے اعتبارکروں؟بلاول

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ برے وقت میں محض اقتدار کی خاطر پارٹی چھوڑ گئے ان پر کیسے اعتبارکروں؟۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے وا لے بعض رہنماوں نے واپسی کےلئے رابطے کئے تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول نے موقف ا ختیار کیا کہ جو لوگ برے وقت میں محض اقتدار کی خاطر پارٹی چھوڑ گئے ان پر کیسے اعتبارکروں۔ پارٹی نے انہیں عزت، شہرت، عہدہ اور وقار دیا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی کردار برے وقت میں ہی سامنے آتا ہے، کردار والے لوگوں کو عزت دیں گے۔ جو لوگ پارٹی کے ساتھ ہیں، انہیں بڑا بنائیں گے،پارٹی عہدے، ٹکٹس اور سیاسی مقام ا نہی کو دیں گے جو برے وقت میں ساتھ تھے۔بلاول نے کہاکہ اگرکوئی ورکر کے طور پرآنا چاہتا ہے توآئے مگر عہدہ نہیں دیں گے۔ جو ایک مرتبہ چھوڑ گیا وہ بار بار چھوڑ سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری بھی بلاول بھٹو کے موقف اور پالیسی کے حامی ہیں۔ ز رداری نے رہنماوں کو پیغام دیا کہ بلاول جو کہتے ہیں اسی پر عمل کیا جائے۔

شیئر: