Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے صارف کی رقم واپس کردی

ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اے ٹی ایم کی خرابی کی وجہ سے نکالی گئی رقم پھنس جانے اور بینک کی جانب سے پھنسی ہوئی رقم کی ادائیگی سے معذرت پر ساما نے کھاتید ار کو اسکی پھنسی ہوئی رقم ادا کردی ۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک کھاتیدار نے اے ٹی ایم سے 500ریال نکالنے کی کوشش کی۔ رقم پھنس گئی۔ بینک سے شکایت کی۔ بینک نے پھنسی ہوئی رقم ادا کرنے سے معذرت کرلی۔ کھاتید ار نے بینک کے خلاف ساما سے رجوع کرلیا۔ ساما نے گتھی سلجھانے کا وعدہ کیا۔ 7روز بعد کھاتیدار نے دوبارہ ساما سے رجوع کیا جس پر ساما نے رقم اسکے اکاﺅنٹ میں جمع کرادی۔
 

شیئر: