وزیراعظم کا وژن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑا کرنا ہے،تبدیلی کے نعرے پر گامزن ہیں
جاوید راہو۔ جدہ
قومی اسمبلی کے نائب ا سپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب لیکر بھی جانا ہے ۔ جدہ میں پاکستان تحریک انصاف جدہ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ا سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ اس پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے۔ اوورسیرز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں جو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کامیابی میں سمندر پاکستانیون کا بہت برا حصہ ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تحریک انصاف کو منظم کرنے میں تعاون پر ذورقرنین علیخان اور ظفر علیخان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعزاز میں مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ وزیراعظم عمران اوورسیرز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے بہت جلد پالیسی مرتب کر لی جائیگی۔ اوورسیرز پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کرے اور روزگار کے مواقعے بڑھیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر انداز میں آسانیاں اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے جدہ تنظیم کے صدر احمد بشیر کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر تحریک کے خواتین ونگ کا اعلان کرتے ہوئے خواتین و نگ کی صدر مریم شاہدکو مقرر کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - - - -امیر خان شیروانی کی بیٹی انمول خان کی تقریب شادی