Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: ڈاکٹرز کی ہڑتال،ایمرجنسی بند کرنے کی دھمکی

کراچی: سندھ میں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے 3 روز کے لیے او پی ڈیز بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز تنظیموں نے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے جناح اسپتال، سول اسپتال، لیاری جنرل اسپتال سمیت تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند کردیں جس سے مریضوں اور انکے تیمار داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں اور ان کے ساتھ وجود اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ہم نبے یار و مددگار پڑے ہیں، مسائل کے دوران کوئی ہمارا پرسان حال نہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ تنخواہوں، الاﺅنسز اور ہیلتھ انشورنس میں اضافے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔ سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی پنجاب کے ڈاکٹرز کے مساوی تنخواہ اور الاﺅنسز فراہم کئے جائیں۔ مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن سندھ حکومت نے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔ اگر 3 دن میں مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ایمرجنسی اور وارڈز میں بھی ہڑتال کردیں گے۔
 
 

شیئر: