Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی صدر عمر البشیر مصرپہنچ گئے

خرطوم۔۔۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وہ ایک روزہ دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں ۔ اپنے دورے اس دوران سوڈانی صدر نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رواں ہفتے کے دوران ہی بشیر نے خلیجی ریاست قطر کا دورہ بھی کیا تھا۔ دوسری جانب عمر البشیر کی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن کے مطابق ان مظاہروں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: