Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی چائے کا خاص عرق سینے کے سرطان سے بچاتا ہے

میسوری ۔۔۔ میسوری کی سینٹ لوئس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چینی چائے پر مختلف تجربات کے بعد حال ہی میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا ہے کہ یہ چائے سینے کے سرطان کی روک تھام میں بھی کافی مدد گار ثابت ہوتی ہے اور مختلف لیباریٹریز میں اس حوالے سے ہونے والے تجربات بھی اسکی تصدیق کرتے ہیں۔ واضح ہو کہ نہ صرف چین بلکہ دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگ صدیوں سے چینی چائے کو اسکی گوناگوں افادیت کی وجہ سے استعمال کرتے رہے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی چائے میں ایک خاص قسم ان پتیوں کی ہے جسے اولونگ کہا جاتا ہے اور اس کا ست سینے کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں بڑا موثر کردارادا کرتا ہے کیونکہ یہ وہ چیز ہے جوسرطان کا سبب بننے والے بنیادی ٹیومر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ تیار کرنے سے قبل ان سائنسدانوں نے چین میں سینے کے سرطان سے ہلاکتوںکی شرح کا بھی تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہاں دنیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سینے کے سرطان کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔
 

شیئر: