Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپرین کا روزانہ استعمال مختلف سرطان سے بچاتا ہے، نئی تحقیق

سان میرینو۔۔۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسپرین کا روزانہ استعمال درد سر اور گردن کے سرطان سے بچاتا ہے اور تحقیقی رپورٹ کے مطابق افاقے کی شرح 78فیصد تک ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہناہے کہ روزانہ اسپرین استعمال کرنے والے میں اگر سرطان کی تشخیص ہوجائے تو وہ اس کے بعد بھی 5سال تک زندہ رہ سکتے ہیں جو ایک حیرت انگیز چیز ہے۔ سائنسدانو ں کا کہناہے کہ اس حوالے سے تجربات کے دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اسپرین استعمال کرنے والوں کو دوسرے فوائد بھی حاصل ہوتے رہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی لیباریٹری میں تجربات کے بعد مرتب کردہ رپورٹ میں عام مسکن ادویہ بھی 25فیصد سے 78فیصد تک فائدہ پہنچاتی ہیں اور یہ فائدہ اس لئے رونما ہوتا ہے کہ اسپرین وغیرہ کے استعمال سے pikcccaنامی تبدیل شدہ جین کا فائدہ کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ واضح ہو کہ اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 12ہزار افراد سردرد اور گردن کے سرطان میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ امریکہ میں اسکی سالانہ تعداد 65ہزار افراد ہے۔سردرد اور گردن کے سرطان سے برطانیہ میں ہر سال 4ہزار اور امریکہ 14ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ سر اور گردن کے درمیان 30ایسی جگہیں ہیں جن میں منہ اور حلق شامل ہے سرطان کے پھلنے پھولنے کے لئے بہترین ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ جرنل آف اسپریمنٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اور اسکی نگرانی ڈاکٹر جینفر گرینڈس نے کی ہے۔
 

شیئر: