5سعودیوں کی تنخواہ میں اضافے کا حکم
مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں لیبر کورٹ نے 5سعودی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم جاری کردیا۔ یہ حکم سرکاری ادارے کو دیا گیا۔ اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ عدالت نے سرکاری ادارے کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5سعودی سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں انکی ڈگری کے حساب سے اضافہ کرے۔ اضافہ موثر بماضی ہوگا۔ 5ملازمین نے مکہ لیبر کورٹ سے رجوع کرکے شکایت کی تھی کہ سرکاری ادارے میں انکا ایک رفیق کار جو کام کررہا ہے وہ بھی وہی کررہے ہیں جو ڈگری اور تجربہ اس کے پاس ہے وہی ہمارے پاس ہے لیکن اسے ہم سے زیادہ تنخواہ مل رہی ہے اور اسکاگریڈ بھی ہم سے بڑھا ہوا ہے۔ ہمارے ساتھ انصاف کرایا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دعوے جواب دعویٰ کے دلائل سن کر سرکاری ادارے کو پانچوں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دیدیا اور ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کرد ی کہ عمل درآمد موثر بماضی ہوگا۔