Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلیگ ڈے، جدہ سمیت مملکت بھر میں ہزاروں پرچم لہرائے گئے

سعودی پرچم میں سبز رنگ خوشحالی کی علامت ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کا ’یوم پرچم‘ کی مناسبت سے منگل11 مارچ کو تمام ریجنز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جدہ سمیت مملکت بھر میں سرکاری و تجارتی عمارتوں پر ہزاروں سعودی پرچم لہرائے گئے۔
ایس پی اے مطابق 11 مارچ 1937 کو شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود نے مملکت کے قومی پرچم کا تعین کرتے ہوئے اسے سرکاری طورپر لہرانے کی منظوری دی تھی۔
سعودی پرچم تاریخ کے مختلف ادوار سے گزارا ابتدائی میں مملکت کا جھنڈا سبز رنگ کا ہوتا تھا جس پر کلمہ طیبہ درج تھا۔  جو سعودی اولین عہد سے ہوتا ہوا شاہ عبدالعزیز کے دور تک رہا۔
بعدازاں اس میں دو تلواروں کا اضافہ ہوا۔مجلس شوری نے شاہ عبدالعزیز کو تجویز پیش کی کہ پرچم میں تلواروں کے سایے میں کلمہ طیبہ کا اضافہ کا جائے جس کی باقاعدہ منظوری شاہ عبدالعزیز نے 11 مارچ 1937 کو جاری کی۔
ن شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے یکم مارچ 2023 کو شاہی احکامات صادر کیے جن کے تحت ہر برس 11 مارچ کو مملکت کے قومی پرچم کا دن قرار دیا گیا۔
سعودی پرچم میں سبز رنگ خوشحالی کی علامت ہے۔ سفید رنگ امن و امان جبکہ تلوار عدل وانصاف کی نشان ہے۔
پرچم پر تحریر کلمہ توحید کا مطلب ایک اللہ پر ایمان کے عقیدے کا اظہار، اللہ کی شریعت کے نفاذ کا عزم ہے۔
سعودی پرچم کو دنیا کے تمام ممالک کے پرچموں میں انفرادیت حاصل ہے۔ دیگر ملکوں کی طرح سعودی پرچم سرنگوں ہوتا ہے اور نہ معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر دیتے ہوئے اسے جھکایا جاتا ہے۔
مملکت کے قانون کے مطابق سعودی پرچم تجارتی ٹریڈ مارک یا اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

 

شیئر: