Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی گووا میں چھٹیاں مناتے ہوئے؟

پنجی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی ان دنوں گوا میں اپنی والدہ اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ہمرا ہ چھٹی گزاررہے ہیں۔لنچ کیلئے راہول گاندھی اچانک جنوبی گوا کے معروف ریستوران’’فشرمینس وہارف‘‘پہنچے۔ جہاں لوگوں نے انہیں دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار کیا۔نیلی شرٹ میں ملبوس راہول گاندھی نے ریستوران میں موجود لوگوں کی فرمائش پر گروپ فوٹو اور سیلفی کیلئے پوز دیئے۔ اپنے رشتے داروں کے ہمراہ ریستوران پہنچنے والی گوا کی ڈینٹسٹ رچنا فرنانڈیز نے بتایا کہ راہول نے اپنی والدہ کے ہمراہ انتہائی شائستگی اور خاموشی کے ساتھ لنچ کیا۔کوئی سیکیورٹی گارڈ ان کے ہمراہ نہیں تھا۔رچنا نے کہا کہ جب ہم نے تصاویر کیلئے گزارش کی  تو انہوں نے کہا کہ بل ادا کرنے کے بعد آرہے ہیں۔ انہوں نے بل ادا کرنے کے بعدتصاویر بنوائیں۔رچنا نے کہا کہ راہول سیاست کی دنیا میں بہترین انسان ہیں۔ان کی والدہ سونیا گاندھی 3روزہ تعطیل گزارنے کیلئے ان دنوں گووا پہنچی ہوئی ہیں۔ گووا کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ سونیا گاندھی اور پارٹی صدر جنوبی گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ ان کا نجی دورہ ہے اس دوران یہاں  کوئی پروگرام ترتیب نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -95برس کی عمر میں بھی ہٹ اور فِٹ، دنیا کے سب سے ’’ جوان ‘‘؟سی ای او

شیئر: