Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان سے مذاکرات درست سمت میں ہیں،زلمے خلیل

کابل... افغان امن عمل کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امر یکہ اور طالبان افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا اور جنگ بندی جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ۔کابل میں امریکی اخبار کو انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امر یکہ اور طالبان کے نمائندوں نے یہ اعتماد محسوس کیا کہ مذاکرات صحیح سمت میں جارہے ہیں۔سینئر امریکی حکام نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے امریکی اصرار اور کسی حتمی معاہدے کے حصے کے طور پر جنگ بندی پر رضا مند ہونے سے متعلق اپنی قیادت سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کو واضح کیا کہ تمام زیر بحث آنے والے معاملات ایک پیکج ڈیل کے حصے کے طور پر منسلک ہیں۔

شیئر: