عزا کے دوسرے دن باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا
مقتول کے باپ نے معافی کا اعلان کرتے ہوئے برداشت اور صبر کے اعلیٰ ترین معانی کو مجسم کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں قتل کے مقدمات میں سب سے تیز معافی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اتوار کی شام شیخ عیضہ بن جابر السوعدی السفیانی نے اللہ کی رضا کے لیے اور بغیر کسی معاوضے کے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقتول کے باپ نے عزا کے دوسرے دن ہی معافی کا اعلان کرتے ہوئے برداشت اور صبر کے اعلیٰ ترین معانی کو مجسم کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ معافی قتل کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جو رمضان کے پہلے دن پیش آیا تھا جس میں دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک کی جان چلی گئی تھی۔
مقتول کے والد نے معاف کرنے اور درگزر کرنے کا انتخاب کرکے اس مقدس مہینے میں اللہ کے ہاں اجر و ثواب کی امید کی ہے۔
معافی کےاس اقدام نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر ردعمل پیدا کیا جہاں صارفین نے مقتول کے والد کی عظیم اخلاقی خوبیوں کو سراہا ہے۔