گاڑیوں کی مشہور کمپنی رولز روئس نے اپنی نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی ہے۔
عرب ویلز کے مطابق پیر کو رولز روئس نے اپنی نئی رولز روئس بلیک بیج سپیکٹر متعارف کروائی جو کہ کمپنی کی سب سے تیز اور لگژری گاڑی ہے۔
اس میں ڈوئل موٹر سیٹپ نصب ہے جو 659 ہارس پاور اور 1075 نیوٹن میٹر ٹورک پیدا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹویوٹا کے سسٹم میں خرابی، جاپان کے 12 پلانٹس میں کام معطلNode ID: 791476
-
’ٹویوٹا سے تاج چھن گیا‘، 2024 کے سب سے پائیدار کار برانڈزNode ID: 882929
یوں تو رولز روئس کے بارے میں کوئی بھی چیز معمولی نہیں ہوتی تاہم بلیک بیج سپیکٹر کافی شاندار گاڑی ہے۔
شاید کچھ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ نارمل موٹر والی نارمل سپیکٹر ہے لیکن نہیں، بلیک بیج نے اپنی چیسس کو ری ڈیزائن کیا ہے جبکہ بہترین ہینڈلنگ کے لیے اس میں اضافی موٹر بھی نصب ہے۔
رولز روئس موٹر کارز کے سی ای او کرس براؤنریج نے اس کار کو اپنی پاور اور مقصد کی علامت قرار دیا ہے۔
اس کار کے ذریعے کسٹمرز کو بہترین تجربہ دینے کے لیے انجینئرز نے رولز روئس کے مالکان کے ایک گروپ کے ڈرائیونگ ڈیٹا تک رسائی حاصلی کی جس سے ڈرائیو ٹرین کے ماہرین کو سیکڑوں ہزاروں میلوں پر مبنی اپنے ڈرائیونگ رویے کا تجزیہ کرنے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے اس گاڑی میں رولز رؤئس کی پہچان معروف وی 12 انجن نصب نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب رولز رائس اپنی گاڑیوں کو 2030 تک الیکٹرک کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کمپنی لگژری گاڑیاں بنانا چھوڑ دے گی۔
اس نئی سپیکٹر میں انفینیٹی موڈ کو ڈالا گیا ہے جس کی مدد سے گاڑی کی 100 فیصد الیکٹرک پاور تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈریگ ریس میں سپیریٹڈ موڈ کی مدد سے مزید ایکسلریشن حاصل کی جا سکتی ہے یعنی آپ 4.1 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتے ہیں۔